شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

“کراچی: شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔”
ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کر لیا گیا۔شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے متفقہ طور پر شہلارضا کو صدر جبکہ راجہ شجاع کو متفقہ طور پر خزانچی منتخب کیا گیا۔