“عوام کودہلیزپرانصاف فراہم کرنا مشن،میرے دفترکے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں:پولیس میرٹ پرانصاف فراہم کریگی”
ملتان (کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لودھراں کا دورہ کیا ۔جہاں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا – پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ لوگوں نے آ ر پی او اور کمشنر کو مسائل بیان کئے جن کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ انہیں سفر کی اذیت سے نجات مل جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملتان ریجن پولیس عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔پولیس افسران لوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے جس کے لیے ہم سب ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہیں۔ تاکہ آ پ کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کیا کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔ کوئی بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر آ سکتا ہے ۔ کچھ کیسز فوری ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ کیسز کے حل عمل اور وقت درکار ہوتا ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے درخواست دیں جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دینے سے گریز کریں ۔