فضائیہ کے سابق سربراہ آر کے ایس بھدوریا بی جے پی میں شامل، غازی آباد سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیاں

“بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ہفتہ کو انہوں نے پارٹی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔”
خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی میں شمولیت کے بعد آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ میں نے چار دہائیوں تک بھارتی فضائیہ میں خدمات انجام دیں۔ لیکن پچھلے آٹھ دس سال میرے دور کا سنہری دور تھا۔ یہ بی جے پی حکومت کا دور رہا ہے۔”اس عرصے کے دوران، حکومت نے فوج کو جدید بنانے اور مضبوط کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔ اس سے نہ صرف فوج کو خود انحصار ہونے میں مدد ملی بلکہ اس کی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔”آر کے ایس بھدوریا ستمبر 2021 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ اس کے بعد وویک رام چودھری فضائیہ کے سربراہ بنے۔بھدوریا یوپی کے آگرہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یوپی کے غازی آباد سے بھدوریا کو میدان میں اتار سکتی ہے۔اس وقت سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ غازی آباد سے ایم پی ہیں۔ وہ 2014 اور 2019 میں یہاں سے الیکشن جیت کر لوک سبھا پہنچے تھے۔