فوڈہیمپرزکی تقسیم20مارچ تک مکمل ہوگی:ڈپٹی کمشنروہاڑی

”ڈی سی کاخورشیدانوراسٹیڈیم کادورہ،راشن بیگ محفوظ اندازمیں رکھنے کی ہدایت”
چوک میتلا (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے خورشید انور اسٹیڈیم جمنیزیم اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے خورشید انور اسٹیڈیم جمنیزیم میں فوڈ ہمپرز کو محفوظ انداز میں رکھنے کی ہدایت کی اور مختلف علاقوں میں جا کر وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکیج کے سلسلہ فوڈ ہمپرز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے فوڈ ہمپرز تقسیم کرنیوالی ٹیموں کو سیکینگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلع وہاڑی کے مستحقین میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے تیسرے روز ضلع وہاڑی میں 3243مستحقین میں فوڈ ہمپرز تقسیم کر دیئے گئے ہیں تحصیل وہاڑی میں 678، تحصیل بوریوالا میں 1484اور تحصیل میلسی میں 1081مستحقین کو فوڈ ہمپرز تقسیم کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مستحقین کو انکے گھروں کی دہلیز پر جا کر فوڈ ہمپرز باعزت طریقے سے دیئے جا رہے ہیں فوڈ ہمپرز میں فراہم کی جانیوالی تمام اشیاء خورونوش اعلیٰ کوالٹی کی ہیں فوڈ ہمپرز کی تقسیم 20مارچ تک مکمل کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں 2لاکھ 34ہزار169 خاندانوں میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے فوڈ ہیمپرز میں اعلیٰ معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ تشکیل شدہ ایک خصوصی کلینڈر کے ذریعے پٹوار سرکل وائز ٹیمیں متعلقہ مستحقین سے رابطہ کررہی ہیں مستحقین گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں۔ ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خورونوش بروقت آپ کے حوالہ کریں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،تحصیلدار شاہد نواب اور دیگر افسران موجود تھے۔