“لینڈریکارڈسنٹرانچارج سے یارانہ،شہریوں سے مبینہ لوٹ مار،حکام کارروائی کریں”
دنیاپور(تحصیل رپورٹر)سپیشل ایجوکیشن درجہ چہارم کے ملازم شہزاد کے لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر پر ڈیرے، ٹاوٹ گیری کرنے لگا، انچارج رفاقت سے یارانے قائم کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہزاد انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر کا کماؤ پوت ہے جوشہریوں سے مال پانی بٹور کر انچارج کو حصہ دیتا ہے ، لینڈ ریکارڈ کے ملازمین فرضی اعتراض لگا کرشہری کو باہر بھیج دیتے ہیں ، بعد میں ٹاوٹ شہزادعرف کالا کے ذریعے اعتراض دور کر دیئے جاتے ہیں۔ اس بارے لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر لودھراں کے ٹاوٹ و درجہ چہار ملازم شہزاد کالا سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھاکہ افسران بالا انچارج و اے ڈی ایل کو حصہ دیتا ہوں ،کھلاتا ہوں تو خود کھاتا ہوں، انچارج رفاقت سے رابطہ کیا تو اس نےموقف دینے کےبجائے فون بند کر دیا۔ شہریوں سجاد افضل منیر ناہید دل محمد جان محمد اختر و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔