محکمہ تعلیم میں ریٹائرڈاوردوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں

ملتان(خصوصی رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے بحوالہ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 اور پنجاب سول سرونٹس (تعیناتی اور شرائط ملازمت) رولز1974 اور گورنمنٹ آف پنجاب S&GAD (ریگولرائزیشن ونگ) مراسلہ نمبر SOR-III(S&GAD)2-20/2012 مورکہ: 24-04-2017 زیر قواعد 17-A ایسے امیدوار جن کے والدین محکمہ تعلیم ملتان میں کام کرتے ہوئے دوران سروس وفات پا گئے ہیں یا میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائز ہو گئے ہیں اور بطور جونیئر کلرک (BS-11) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھرتی ہونا چاہتے ہیں اور قواعد و ضوابط پر پورا اترترے ہیں ان سے درخواستیں 15/03/2024 تک مطلوب ہیں۔ گورنمنٹ آف پنجاب S&GAD(Regulations Wing) کے نوٹیفکیشن نمبرSOR-III(S&GAD)2-54/2010 مورخہ 04/04/2016 جونیئر کلرک کی بھرتی کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت درج ذیل مقرر کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ڈویژن)، 25 الفاظ فی منٹ ٹائپنگ سپیڈ(انگلش کمپیوٹر)، مائیکر و سوفٹ آفس پروگرام میں مہارت (MS-WORD, MS EXECL,POWRPOINT) َ کمپیوٹر پر ٹائپنگ ٹیسٹ مورخہ 21/03/2024 بروز جمعرات کو صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت ملتان منعقد ہوگا۔ اصل اسناد/ دستاویزات/ شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ تمام امیدوران اجنہوں نے اپنے کیس دفتر ہذا میں جمع کر رکھے ہیں ان کو کال لیٹر اور پرفارمہ برائے اجرا رول نمبر سلپ بذریعہ ڈاک ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کردیے گئے ہیں۔ جن امیدوران کو کال لیٹر اور پرفارما نہ ملے تو وہ دفتر ہذا کے کمرہ نمبر 7 میں جمع کرا کر رول نمبر سلپ حاصل کریں۔ جن امیدواران کو رول نمبر سلپ جاری ہو گی وہی ٹائپنگ ٹیسٹ میں شمولیت کر سکیں گے۔ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا تحریری ٹیسٹ + Proficiency Test in MS Office اور انٹرویو بعد میں ہوگا۔ تمام ٹیسٹوں میں کامیاب ہونے والے امیدواران کی بھرتی بمطابق قانون میرٹ موجودہ خالی آسایوں پر ہوگی۔