مفتی منیب الرحمٰن کی علی پورآمد،الاذان ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیرپرمبارکباد

علی پور ،خان گڑھ دوئمہ(خبر نگار،نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے شہر علی پور میں قائم ہونے والے عظیم الشان فلاحی تعلیمی منصوبہ الاذان ایجوکیشنل کمپلیکس میں مرکزی صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مفتی منیب الرحمن کی آمد، اس عظیم الشان فلاحی تعلیمی منصوبہ کے قیام پر مبارکباد اور اظہارِ مسرت کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ غوثیہ بیرون بھاٹی گیٹ لاہور علامہ غلام مرتضیٰ اعظمی انچارج دفتر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ، علامہ ظفر حسین ظفر فریدی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ مفتی منیب الرحمان نے اس پسماندہ علاقہ میں اتنے عظیم الشان ادارے کی بنیاد رکھنے پر ڈاکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ ادارہ جنوبی پنجاب میں جلد اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر لے گاکیوں کہ اس میں عصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ الاذان ایجوکیشنل کمپلیکس جنوبی پنجاب میں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔