خانیوال میں سڑکیں کی بحالی وتعمیر،اڑھائی ارب روپے کی منظوری

“وزیراعلیٰ کاسڑکیں بحال پنچاب خوشحال پراجیکٹ خانیوال میں لانچ کرنے کی پلاننگ شروع ”
خانیوال (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سڑکیں بحال،پنجاب خوشحال پراجیکٹ ضلع خانیوال میں لانچ کرنے کی پلاننگ بھی شروع کردی گئی -اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے 6 سڑکوں کی بحالی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اجلاس میں سڑکوں کی بحالی و مرمت کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن، ہائی ویز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی-اجلاس میں بتایا گیا کہ مرمت،بحالی کیلئے منظور ہونے والی سڑکوں میں خانیوال کبیروالا 11 کلومیٹر،کبیروالا شورکوٹ روڈ 40 کلومیٹر،کچاکھوہ وہاڑی 32 اعشاریہ 50 کلومیٹر، اڈاکچی پکی،سلیم چوک تا سکھ بیاس ساڑھے 12 کلومیٹر سڑکیں، چوک چھب تا جنڈیالی بنگلہ براستہ 59 پل،92 پل 12 کلومیٹر،تلمبہ تا خالق آباد 11 کلومیٹر سڑکیں شامل ہیں -ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ چھوٹی بڑے رابطہ سڑکوں مرمت بحالی سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی-مفاد عامہ کیلئے جلد قانونی تقاضے پورے کرے کام شروع کرایا جائے-انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے معیار پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔