پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

“پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔”
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان شہروں کے بارے میں معلومات دیں۔ چیئرمین پی سی بی نے تین سٹیڈیمز کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں کہاں ہو گی؟ پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد اس پیمانے کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا کی کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔