” ڈرائیورکوزدوکوب کیا،سرکاری ٹرک سے ساما ن اتارکرفرار،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی”
ملتان(خصوصی رپورٹر )کمشنر،ڈپٹی کمشنر،چیف میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کیخلاف جاری رکھنے والی کارروائی رکوانے کیلئے مستقل بنیادوں پر قابض گیلانی فلائی اوور کے نیچے اور ڈبل پھاٹک پُل کے فٹ پاتھ پر بدمعاشی کے عوض قابضین ریڑھی مافیا نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو یرغمال بنا کر اہلکاروں پر ہلہ بول دیا۔ اس دوران قابضین میونسپل کارپوریشن کے ڈرائیور ملک جعفر حسین کو زدوکوب کرتے ہوئے سرکاری ٹرک سے سامان بھی اُتار کر رفوچکر ہوگئے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان نے حالات پر قابو پانے کیلئے 15 کی تو متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی تو عرصہ دراز سے مستقل بنیادوں پر قابضین ریڑھی والے فرار ہو گئے مگر محکمہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تھانہ جلیل آباد میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران ہلہ بولنے میں ملوث بوبی ولد محمد صادق،اسماعیل ولد محمد علی،شان ولد سعید نامزد جبکہ 25 نامعلوم کیخلاف سخت کارروائی کیلئے استغاثہ تھانہ جلیل آباد جمع کروا دیا گیا اور اس دوران سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن میونسپل کارپوریشن مظہر نواز خان نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر قابض گیلانی فلائی اوور کے نیچے اور ڈبل پھاٹک پُل کے فٹ پاتھ تجاوزات مافیا سے جلد واگزار کروائے جائیں گے کیونکہ فٹ پاتھ عوام کے پیدل آنے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں اِن قابضین کے کاروبار کیلئے نہیں بنائے گئے اور جو ٹاؤٹ محکمہ کو بدنام کرنے کیلئے ہزار روپے ماہانہ پرچی کی آڑ میں وصول کر رہا ہے اس کی کھوج لگا کر اُس ٹاؤٹ کیخلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کروایا جائیگا اور کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں گیلانی فلائی اوور کے نیچے مستقل بنیادوں پر قابض مافیا اور ڈبل پھاٹک پُل کے فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے مالک بننے والے ناسوروں سے جگہ واگزار کروا کر ہی دم لیں گے۔