ہالی ووڈ سٹار ول اسمتھ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رمضان المبارک میں قرآن پاک پڑھا

“نیویارک: ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بے حد متاثر ہوئے۔”
حال ہی میں ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ دو سال سے مشکل دور سے گزر رہا ہوں، میں بہت پریشان تھا، اس دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔ پڑھنے کے لیےاداکار نے کہا کہ مجھے قرآن پاک کی سادگی نے بہت متاثر کیا، یہ مقدس کتاب بہت سادہ ہے اور قرآن پاک میں زندگی کے ہر پہلو کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، قرآن پاک کو پڑھتے ہوئے ہمیں کوئی غلط فہمی نہیں ہو سکتی۔ تورات سے بائبل اور پھر قرآن پاک مجھے ایک ہی کہانی لگ رہا تھا، قرآن پاک پڑھ کر مجھے سکون محسوس ہوا۔ول اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک میں بہت سے واقعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں، اس لیے اس مقدس کتاب کو پڑھتے ہوئے میں اپنے ذہن میں تمام واقعات کا تصور کرتا تھا۔ول اسمتھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے رمضان المبارک میں قرآن مجید لفظ بہ لفظ پڑھا اور قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات دیکھ کر حیران رہ گیا۔