سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت،وسیب کوحق ملناچاہیے

“ہم سب کافرض ہے سرائیکی زبان کوعام کرنے میں کرداراداکریں:عارف بلوچ سے گفتگو”
احمد پور شرقیہ(نیوز رپورٹر) سماجی شخصیت عارف خان بلوچ کی سابق وزیر زرتاج گل سے اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات سرائیکی کلچر ڈے پر ملاقات، اس موقع پر زرتاج گل کا کہنا تھا کے سرائیکی زبان دنیا کی سب سے میٹھی زبان ہے سرائیکی لوگ بہت شریف اور سادہ ہوتے ہیں سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے اور سرائیکی قوم کا حق سرائیکیوں کو ملنا چاہیے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کی ایک الگ ہی پہچان ہے جس کے فروخ کے لئے سرائیکی وسیب کے لوگ ہرسال 6مارچ کے دن سرائیکی کلچرڈے کے طور پر مناتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے گھروں میں دفاتر اور روزمرہ کے کاموں کے دوران سرائیکی بولیں گے اور اپنے بچوں کو سرائیکی سکھائیں گے اور سرائیکی پڑھائیں گے مزید کہا کہ ہم سب سرائیکیوں کافرض بنتا ہے کہ اپنی زبان کوعام کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں مزید کہا کے 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بہت غلط تھا شر پسندی تھی اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے 9 مئی کو جواز بنا کر پوری پارٹی کو سائڈلائن کر دیا گیا پارٹی کا نشان پارٹی کا نام چھین لیا گیا پھر بھی ہم بھاری اکثریت سے جیتے مزید کہا کے میرا ووٹ نہ ہونے کے برابر ہے مجھے جو ووٹ ملا وہ عمران خان کے نام کا ملا اس موقع پر عارف خان نے پھولوں کا گل دستہ پیش بھی کیا۔