”ڈاکٹر عبدالستار ملک صدر اور ڈاکٹر خاور نوازش سیکرٹری منتخب ہوگئے، اساتذہ کی مبارکباد”
ملتان(خصوصی رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں بزوٹا نے میدان مار لیا، ڈاکٹر عبدالستار ملک صدر اور ڈاکٹر خاور نوازش سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیل کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی اے ایس اے کے الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا) نے واضح کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل یونیورسٹی ٹیچرز فورم (یو ٹی ایف) صرف ایک نشست حاصل کرسکا، جاری ہونے والے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار ملک 366 ووٹ کے ساتھ صدرڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ 327 ووٹ کے ساتھ نائب صدر ، ڈاکٹر خاور نوازش 282 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری جبکہ یوٹی ایف کے ڈاکٹر خرم افضل 310ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے، مجلس عاملہ میں ڈاکٹر ساجد حسین 347ووٹ ، ڈاکٹر توصیف سلطان 313، ڈاکٹر حسیب الرحمان 306، ڈاکٹر محمد عارف 345، ڈاکٹر محمد بلال 304 ڈاکٹر مظفر حمید 283 ڈاکٹر محمد حنیف 262ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی شاہ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد زبیر خان، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین و دیگر اساتذہ نے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے