”ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی عمر رندئ ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈیلکونہ ہرنائی ملک حبیب اللہ ترین کابھاری نفری کے ہمراہ مشترکہ آپریشن”
”ہرنائی کے چھینے گئے دو مزدا بمعہ لہسن 1400 پارسل مرغہ کبزئی ژوب سے برآمد، ٹرکوں کو چھیننے والے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب”
ہرنائی(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے حکم پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی عمر رندئ ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈیلکونہ ہرنائی ملک حبیب اللہ ترین نے لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میختر سے گزشتہ شب ہرنائی کے چوری ہونے والے دو مزدا ٹرک گاڑیاں بمعہ لہسن 1400 پارسل مرغہ کبزئی ژوب سے برآمد کرلیا لیویز نے مزدا ٹرک گاڑیوں اور لہسن کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ دو مزدا ٹرک گاڑیاں بمعہ 1400 پارسل لہسن ہرنائی کےلئے روانہ ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا لیویز فورس نے چھنینے گئے ٹرک لہسن سمیت برآمد کرلیا تاہم ٹرکوں کو چھیننے والے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔