“اقبال کے گھرڈکیتی، توقیر،نعیم،عبدالرحمٰن،ذیشان سے نقدی،موٹرسائیکلیں چھن گئیں”
ملتان(کرائم رپورٹر ) شہر میں ڈاکے- چوریوں کی وارداتوں میں بدستور اضافہ- شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئیں- ذرائع کے مطابق بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکو اقبال کے گھر سے گن پوائنٹ پر 3 تولے سونا اور 50 ہزار نقدی- ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکو توقیر سے 27 ہزار نقدی اور 2موبائل فونز- بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکو نعیم سے 60 ہزار نقدی اور موبائل فون-نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکو عبدالرحمن سے 65 ہزار نقدی چھین لی جو بینک سے نکلوا کر جا رہا تھا- نیو ملتان کے علاقے میں دوسری واردات کے دوران ڈاکو ذیشان سے 60 ہزار نقدی اور 1تولہ سونا چھین کر لے گئے- سیتل ماڑی کے علاقے میں چور الطاف امیر کے گھر سے 3 لاکھ نقدی اور 1تولہ سونا لے گئے-بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکو نواز سے موٹر سائیکل- موبائل فون اور 10 ہزار نقدی- بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکو حذیفہ سے 35 ہزار نقدی اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل- 3 موبائلز فونز چھین کر لے گئے- شہر میں وارداتوں میں مسلسل اضافہ سے شہری پریشان ہیں- متعلقہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔