اراضی سنٹرپر2کنال سے کم رقبہ کے انتقالات بند

“5،10یا15مرلہ کے انتقال کیلئے شہریوں کولودھراں جانے کامشورہ،حکام سے نوٹس کامطالبہ”
لودھراں ( نمائندہ خصوصی)ضلع لودھراں کے تمام اراضی سنٹر وں میں 2کنال سے کم انتقال بند کر دئیے گئے جبکہ دو کنال سے زیادہ انتقالات کیے جائیںگے اور اس سے کم 5 ,10 مرلے یا 15 مرلے والے انتقال کے لیے لودھراں جائیں تفصیلات کے مطابق گیلے وال اراضی سنٹر جوکہ لوگوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا کہ چھوٹے قطع اراضی خریدنے والوں کو لودھراں جانے سے بچایا جائے اور وہ پریشانی کا شکار نہ ہو لیکن گزشتہ 1 ماہ سے اراضی سنٹر میں یہ کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دو کنال سے اوپر کا انتقال تو یہاں کرسکتے ہیں جبکہ اس سے کم کے انتقال کے لیے لودھراں جائیں ۔عوام اس عجیب صورتحال سے پریشان ہے کہ حکومت کا ایک اچھا قدم جس سے غریب لوگوں کو ریلیف ملتا تھا تو نامعلوم وجہ سے بند کر دیا گیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور اے ڈی سی آر لودھراں کو مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس مسئلہ کا حل کیا جائے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکے۔