لاہور: عاقب جاوید نے سپر لیگ کو فلاپ شو قرار دے دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں تعریف کے لائق کوئی چیز نہیں تھی جب کہ کرکٹ کا معیار اور پچز بھی اچھی نہیں تھیں۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اس بار کچھ خاص نہیں دکھایا گیا، معیاری کرکٹ کا فقدان تھا، پچز کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ بن گئے.انہوں نے کہا کہ شائقین کی شرکت میں اضافہ نہیں ہوا، کوئی نوجوان ایسا سامنے نہیں آیا جسے نویں ایڈیشن کی دریافت کہا جا سکے، کچھ کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ ضرور کیا لیکن مستقل مزاجی کا فقدان رہا، برانڈ کو آگے بڑھانے کے لیے اسے بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ہاں، بہتری کی بہت گنجائش ہے، مداحوں کی دلچسپی بڑھائے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے کی بڑی وجہ انجریز اور اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کو قرار دیا۔ ڈیوڈ ویزا میں بھی فٹنس کے مسائل تھے، فیلڈنگ ناقص تھی، کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔