صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر آصف زرداری نے ترک صدر طیب اردوان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دی اور صدر آصف علی زرداری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ترکی کے صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔