اضافی برطانوی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ

ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیارے بھیجے۔
برطانوی حکومت کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد کئی اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکرز مشرق وسطیٰ روانہ کیے گئے ہیں۔
ایک بیان میں، حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثوں سے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کی جاری کارروائیوں کو فروغ ملے گا
اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کے دائرہ کار میں کسی بھی فضائی حملے کی روک تھام ہوگی۔