اقوام متحدہ اور خلیج تعاون کونسل نے ایران اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ نہ ہو۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کارروائی سے گریز کیا۔ خطہ یا دنیا نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے ایران اسرائیل کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل علاقائی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ فریقین کشیدگی کو روکنے کے لیے انتہائی تحمل سے کام لیں۔جاسم محمد البداوی نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی خطے کے لوگوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عالمی برادری علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سعودی وزارت خارجہ نے بھی علاقائی کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل علاقائی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار بروقت ادا کرے کیونکہ مشرق وسطیٰ عالمی امن کے لیے انتہائی اہم خطہ ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے عالمی امن کے لیے خطرناک نتائج ہوں گے۔