امریکہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف مقدمہ واپس لینے پر غور کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ آسٹریلوی حکومت کی درخواست پر جولین اسانج کے خلاف قانونی کارروائی ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا امریکہ جولین اسانج کے خلاف قانونی کارروائی ختم کر رہا ہے؟ امریکی صدر جو بائیڈن نے جواب دیا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔