ایرانی حملے کا خدشہ، اسرائیل میں امریکی ملازمین پر سفری پابندی

ایرانی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اپنے ملازمین کے اسرائیل جانے پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یروشلم، تل ابیب یا بیر شیبہ کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران نے 11 روز قبل شام میں اپنے قونصل خانے پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے اور جوابی کارروائی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے
جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔قونصل خانے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں ایران کی ایلیٹ قدس فورس کے ایک سینئر کمانڈر کے علاوہ دیگر عسکری شخصیات بھی شامل تھیں