ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران مصروفیات کا شیڈول جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔