ایران سے کوئٹہ آنے والی مال ٹرین توزگی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے ٹریک متاثر ہونے کے باعث پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی۔ ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی گزشتہ رات نوکنڈی کے قریب توجاگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رات کی تاریکی میں ریلوے ٹریک کاٹا گیا۔ٹرین حادثے کے حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کا خطرہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مال ٹرین سلفر سے بھری ہوئی تھی: ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ آخری اطلاع تک مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا۔