ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور میزائل داغے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کی جب کہ اسرائیل نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی دفاعی تنصیبات، اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور شام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران 50 فیصد اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیل کے ہوائی اڈے کو خیبر میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ 200 ایرانی ڈرون اسرائیلی حدود میں پہنچ چکے ہیں اور ایرانی سطح سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائلوں میں سے کچھ نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔