“تہران: ایران کے سپریم لیڈر کے ایک مشیر نے خبردار کیا ہے کہ شام میں حملے کے بعد اسرائیلی سفارت خانے “اب محفوظ نہیں” ہیں۔”
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے ‘ایرانی نیوز ایجنسی’ کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے 7 ارکان ہلاک ہو گئے۔ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمتی محاذ تیار ہے، ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کہ اس کا ردعمل کیا ہوگا۔ صفوی نے کہا کہ “اس جابرانہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ایک قانونی اور جائز حق ہے”۔ سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ خطے کے ارد گرد متعدد اسرائیلی سفارت خانے بند کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔