بھارت میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 13 افراد مارے گئے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں تیرہ ماؤ نواز باغی مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپ بیجاپور ضلع کے دیہی علاقے میں ہوئی۔ سیکورٹی فورسز اور ماؤنواز باغیوں کے درمیان جھڑپ منگل کی صبح چھ بجے شروع ہوئی۔ سیکورٹی فورسز کے حکام نے بدھ کی صبح بتایا کہ مزید تین لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنگل میں نکسل مخالف آپریشن کیا۔ یہ حالیہ برسوں میں ایک بڑا سیکورٹی آپریشن بتایا جا رہا ہے۔ضلع ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن نے نکسلائیٹ باری باغیوں کے خلاف اس آپریشن میں حصہ لیا۔ عہدیداروں کو اطلاع ملی تھی کہ پاپا راؤ نامی نکسلی لیڈر اس علاقہ میں موجود ہے۔ 27 مارچ کو بھی اسی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے 6 نکسلی باغیوں کو مار گرایا تھا۔