ججز کو موصول ہونے والے خط کے حوالے سے محمد فاضل کے خلاف مقدمہ درج

ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تحقیقات جاری، تحقیقاتی ٹیم کو لاہور میں اہم شواہد مل گئے، واقعے کا مقدمہ ہائی کورٹ کے سیکیورٹی انچارج کی شکایت پر درج، انکشاف لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط، تحقیقات جاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق، خطوط میں لکھا گیا تھا، “بیسیلس اینتھراکس میں خوش آمدید” اور ججوں کو دھمکانے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ خطوط میں ججوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیکیلس اینتھراسیس مٹی سے پیدا ہونے والا جراثیم ہے، بیسیلس اینتھراسیس عام طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ میں خطوط میں 70 ملی گرام سنکھیا پایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم کو ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں۔