اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اس معاملے پر بطور ادارہ عدلیہ کا کیا ردعمل ہے؟ سپریم کورٹ نے پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور فیڈریشن سے تجاویز طلب کر لیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے حکم نامے کے 12 پیراگراف سے اختلاف کیا اور کہا کہ وہ خود کو پیراگراف ایک سے 12 تک متفق کرنے پر آمادہ نہیں کر سکتے۔