متحدہ عرب امارات کی سرکاری ہلال رویت کمیٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ سوموار کو شوال کا چاند نظر آیا تو عید الفطر منگل کو منائی جائے گی۔عید کا چاند پیر کی شام کو دیکھنے کا اہتمام کریں۔متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی۔ سرکاری شعبے میں ایک ہفتے کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی شعبے میں عید کی چھٹیاں تین دن ہوں گی۔ نجی شعبے کی عید کی تعطیلات کا انحصار عید کا چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔