“خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جب کہ دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔”
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فوجی حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید ہوگئے۔ .