دوسرا ون ڈے: قومی خواتین ٹیم کاویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور قومی خواتین ٹیم میں آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ام ہانی اور صدف شمس کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔