سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محمد یوسف بیٹنگ کوچ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ہوں گے جب کہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کو لاہور میں کیا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اظہر محمود پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔