سال کی پہلی ششماہی میں توانائی کی افراط زر بڑھ کر 50.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔بجلی اور گیس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر کی شرح سال کی پہلی ششماہی میں 50.6 فیصد رہی جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ شرح 40.6 فیصد تھی۔اسی عرصے کے دوران اوسط مہنگائی 25 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر مستحکم ہونے، زرعی پیداوار میں اضافے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔