سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط ہوئے

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ازبکستان کی KTrade Securities اور Anshar Capital نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے، خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں واقع ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج کمپنی ہے۔
KASB لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعے دونوں کمپنیاں سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کریں گی۔