سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، کل روزے کا آخری دن ہوگا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے کل 30ویں روزے ہوں گے اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا عید کا چاند دیکھنے کے لیے ریاض میں اجلاس ہوا۔
سعودی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونے کے باعث شہری 6 دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔