صدر آصف زرداری نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PANAH) کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جامع کوششیں کی جائیں۔
صدر مملکت نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کاربونیٹیڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کے بارے میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائیں۔
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے بریفنگ میں بتایا کہ انجائنا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اموات روکنے، کم اور کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔