عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

“ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔”
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ‘ڈیجیٹل اکانومی’ اور ‘فلڈ پروٹیکشن’ کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی پروموشن پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے نظام اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاشی کارکردگی، ہم آہنگی اور شفافیت کو بہتر بنایا جا سکے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کی کلید ہے۔ انڈس بیراج امپروومنٹ پروجیکٹ کے لیے 7.17 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جو سیلاب سے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات کو کم کرے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔