عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو غزہ جنگ بندی مذاکرات میں تعطل نے مشرق وسطیٰ سے سپلائی کی حفاظت کے بارے میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کی وجہ سے امریکی خام تیل کی انوینٹری توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ اضافے کے ساتھ 89.67 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 85.47 ڈالر فی بیرل رہے۔