علیزے شاہ، انسٹاگرام پر میری ایک بھی تصویر ‘AI’ نے ایڈٹ نہیں کی ہے۔

“اداکارہ علیزے شاہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بھی تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے نہیں بنائی گئی۔”
کچھ روز قبل علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد مقامی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی تصاویر اے آئی کی مدد سے بنا کر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھیں۔اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جن پر مداحوں نے تبصرہ کیا تھا کہ علی جے کورین اداکاروں کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے وہ مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہے ہیں۔صارفین کے تبصروں کے بعد اداکارہ نے واضح کیا کہ آج تک انہوں نے اے آئی کی مدد سے کوئی تصویر نہیں بنائی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’انسٹاگرام پر میری ایک بھی تصویر نہیں ہے۔ جی، براہ کرم اپنی آنکھیں اور نیت صاف رکھیں۔