عمران خان کی دوغلی پالیسی، ایک طرف فوج پر تنقید، دوسری طرف مذاکرات کی بات، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سیاسی قیادت سے نہیں فوج سے مذاکرات کی بات کی ہے جو کہ دوہری پالیسی ہے۔
ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سب چاہتے تھے کہ میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں
لیکن اگر وہ وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے تھے۔ تو اس کے بارے میں میں نہیں جانتا، ہم صرف اپنی ذاتی خواہشات کا اظہار کر سکتے ہیں۔