عید کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

“تحریک انصاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب، محمود اچکزئی سربراہ مقرر”
عید کے بعد حکومت کے خلاف جنگ کی تیاریاں، تحریک انصاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب، محمود اچکزئی کو سربراہ بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف بھی اپوزیشن کی کئی جماعتوں کو ایک چھت تلے لانے میں کامیاب رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف عید کے فوراً بعد وفاقی حکومت کے خلاف مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف تحریک کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی محمود اچکزئی کو کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اتحاد میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود اچکزئی صدر ہوں گے اور وہ 3 روز میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے اتحاد میں شمولیت کی دعوت بھی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی قیادت میں احتجاج کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اکٹھے جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کو بھی اتحاد میں نمایاں پوزیشن ملنے کا امکان ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں منگل کو گرینڈ الائنس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل شامل تھے۔ جس میں تحریک انصاف کی صدر گوہر خان، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ اہم اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ ان فیصلوں کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔