لیاقت پور عید کے روز دو شراب فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گے ایک سو کے قریب شراب کی دیسی کپیاں برامد۔ مقدمات درج
ایس ایچ او سٹی لیاقت پو ر حافظ محمد شفیق الرحمان کی قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر جام ممتاز احمد نے پولیس فورس کے ہمراہ جن پور روڈ اور چنی گوٹھ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 95 کپیاں دیسی شراب برامد کر لئی جو ملزمان مختلف علاقوں میں فروخت کے لئے لے جارہے ۔
ملزم محمد شہباز سے 70 جبکہ غلام نازک بھٹی سے 25 کپیاں برامد کی گی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گے ہیں۔