پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 19ویں رن کے ساتھ T20 میں 3000رنز مکمل کر لیے۔