مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہیران بالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے، دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔ بارش کی وجہ سے وادی کے علاقے بدلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک مکان متاثر ہوا۔ 2 بچے ملبے تلے دب گئے اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کے دوران بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر گرج چمک اور برفباری کا امکان ہے۔ موری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔