شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے پر تہران کی جانب سے سخت ردعمل کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازعات بڑھنے کے خدشات پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
برینٹ کروڈ فیوچر 94 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 90.68 ڈالر فی بیرل پر جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 96 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 90.68 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔