“وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔”
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد ہوا جس میں مختلف وزن کی 10 سونے کی سلاخیں شامل ہیں۔ پاسپورٹ کاؤنٹر پر وہ امیگریشن کے دوران پوچھے گئے سوالات پر اہلکاروں کو مطمئن نہ کرسکا، دورے کے دوران بار بار ملزم کو چیکنگ کے لیے بلایا گیا، تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد ہوا۔ترجمان نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سے تفتیش کے بعد ملزمان کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی، ملزمان نے سامان بیگ کے خفیہ ڈبوں میں چھپا رکھا تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔