ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا
امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔
صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں بھولنا چاہیے۔