ملک کے بالائی شہروں میں موسلادھار بارش، کراچی میں آج بارش کا امکان

“خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔”
راولپنڈی اسلام آباد میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرک، پاراچنار، مردان اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار رہا، گرمی کی شدت میں کمی، بارش کے باعث کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے اٹک، وہاڑی، جہلم، بنوں اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث ملتان، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور وہاڑی سرکل کے 128 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش۔ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کررہی ہیں، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں آج سے آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔