وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو قوم شعور اور تعلیم کے جواہرات سے لیس نہیں وہ ترقی نہیں کر سکتی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں دانش سکولز کا نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان کیا۔
ورلڈ بینک کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ نواز شریف کے دور میں ہم نے دانش سکولوں کا جال بچھا دیا تھا،
جن بچوں کے والدین دنیا سے چلے گئے، دانش سکول ان کا سہارا بن گیا، اس سکول کے بچے پوری دنیا میں پڑھتے ہیں۔